اہم ترین تقرری، حکومت کنفیوژن کا شکار

حکومت نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نجی شعبے کے متعدد افراد سے ملاقات کر چکے ہیں، نجی شعبے سے چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا۔وزیرِ اعظم ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر کو ایف بی آر چیئرمین تعینات کرنا چاہتے ہیں جبکہ پی اے ایس افسر کو تعینات کرنے پر ایف بی آر افسران مزاحمت کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو ایف بی آر سروس کے گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی فہرست فراہم کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے ریٹائرمنٹ قبل از وقت کی درخواست دی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے امجد زبیر کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کا نوٹس لیا ہے۔قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے اصل حقائق جاننا چاہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں