کراچی(پی این آئی )پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے سیاستدانوں، پی ٹی آئی اور دیگر سے متعلق بڑی پیش گوئیاں کردیں۔
منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے، اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ،اداروں اورسیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے، سیاستدان لڑائی کے بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں، سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں انکے لئے حالات اچھے نہیں، ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کہیں دوبارہ نہ ملک میں بڑی صفائی ہوجائے، تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے عقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں،انکو اس حدتک نہیں جانا چاہئے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو، عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا چاہئے، عمران خان کو نیچے آنا ہی پڑیگا اورسوچ سمجھ کر فیصلے کریں، ہوسکتا ہے کہ آگے چل کرکے ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں