توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی تفتیش کا معاملہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کیا سوالات ہوئے؟

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی تفتیش کا

 

معاملہ، نیب کی دو تفتیشی ٹیموں کی بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے وقفے وقفے کے بعد تفتیش، پہلے مرحلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر وسیم کی سربراہی میں جبکہ دوسرے مرحلے میں نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں تفتیش کی گئی۔منگل کے روز اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں دیئے گئے جسمانی ریمانڈ پر

 

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی دو ٹیموں نے مرحلہ وار بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی نیب کی پہلی تفتیشی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر وسیم کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کہ اہلیہ سے بلغاری سیٹ کی فروخت سے متعلق مختلف سوال کیے جبکہ دوسرے مرحلے میں نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون نے ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ بانی پی ٹی آئی سے اہم سوالات اٹھائے۔ نیب کی تفتیشی ٹیمیں بلغاری سیٹ کے حوالے سے ملزمان سے تفتیش کررہی ہیں۔ملزمان کے ریمانڈ میں آخری دن ہے۔تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو تفتیش کے ریکارڈ کے ساتھ احتساب عدالت کے نئے تعینات ہونے والے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں کل 8اگست کو پیش کیا جاے گا۔

 

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں جہاں نیب کی تفتیشی ٹیمیں ان سے مختلف پہلوں سے تفتیش کر رہیں ہیں۔ملزمان کاریمانڈ احتساب عدالت کے جج علی محمد وڑایچ نے دیا تھا جن کا تبادلہ کر دیا گیا۔جب نئے ریفرنس کہ سماعت احتساب عدالت کے نئے جج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close