بیرون ملک اسکالر شپ پر پڑھنے جانے والے درجنوں طلبہ فرار ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نااہلی، کمزور پالیسی یا پھر بندربانٹ، بیرون ملک اسکالر شپ پر پڑھنے جانے والے 97 طلبہ فرار ہوگئے، طلباء یورپ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا پڑھنے گئے تھے۔

بیرون ملک اسکالرشپ پروگرام کے نام پر طلبہ مفرور اور ناہندہ نکللے، مختلف اسکالرشپ پروگرام میں ایک ارب 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا گیا۔بیرون ملک اسکالرشپ پرپڑھنے جانے والے97 طلبہ بھاگ گئے، اوورسیز اسکالرشپ فیز ٹو کے 70 طلبہ فرار ہوگئے جبکہ طلبا یورپ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا پڑھنے گئے تھے۔یورپ اسکالرشپ پر 83 کروڑ تعلیمی اخراجات ادا کیے گئے، امریکا جانے والوں کے لیے 7 کروڑ 49 لاکھ ادا کیے گئے، برطانیہ جانے والے طلبہ کے لیے 17 کروڑ سے زائد ادا کیے جبکہ 70 طلبہ کے سفری اخراجات پر77 لاکھ خرچہ آئے۔

اس کے علاوہ ہارڈ شپ فیز ون ماسٹر ڈگری اسکالرشپ کے 19طلبہ غائب ہوگئے، پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے 5 طلبہ بھاگ گئے جبکہ فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کے 3 طلبہ فرار ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close