پی ٹی آئی خاتون رہنما عالیہ حمزہ سے متعلق عدالت کا بڑا حکم آگیا

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل گوجرنوالہ سے کسی اور شہر کی جیل میں منتقل کرنے سے روک دیا ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے حمزہ جمیل کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا تحریری حکم میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت اور اٹارنی آفس آئندہ سماعت پر پیرا وائز کمنٹس اور رپورٹ پیش کریں۔ عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل نے درخواست دائر کررکھی ہے اور موقف اختیار کیا کہ عالیہ حمزہ پر سیاسی مقدمات درج کیے جارہے ہیں،ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے مقدمے میں نامزد کیا جاتا ہے۔ عدالت درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور حفاظتی ضمانت دینے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close