میں خود تحریک انصاف ہوں، شیر افضل مروت کا دبنگ بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی سے نکالنے کا لیٹر جعلی ہے ، میں خود تحریک انصاف ہوں۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی سے نکالنے کا لیٹر جعلی ہے، کراچی کے ایک صاحب کو کوئی کام نہیں تھا تو میری رکنیت منسوخی کا جعلی لیٹر نکال دیا۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ورکرز کا فیصلہ میرے حق میں ہوگا اور صوابی جلسے میں لوگوں نے یہ ثابت بھی کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود تحریک انصاف ہوں، پی ٹی آئی میں یا عمران خان ہے یا ورکرز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوابی جلسے میں ورکرز نے میرے نام کے نعرے لگا کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close