خاتون اینکر کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال کرنیوالے وی لاگر کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے خاتون اینکر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں وی لاگر ڈاکٹرعمرعادل کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سائبر کرائم ونگ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں معروف وی لاگر اور ڈاکٹر عمر عادل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ خاتون اینکر کی درخواست پر وی لاگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم ڈاکٹرعمر عادل نے سوشل میڈیا پر خواتین اینکرز کیخلاف نازیبا گفتگو کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close