چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے شیرافضل مروت کو پارٹی قائد عمران خان سے ملاقات کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، شیر افضل مروت کا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، 2 دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی، یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹی فکیشن ہے، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں اور عمران خان سے ملاقات کرلیں۔

بتایا جارہا ہے پارٹی رکنیت معطل ہونے کے بعد شیر افضل مروت نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے اور آزاد امیدوار کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کی پیشکش کی تاہم بیرسٹر گوہر نے انہیں اپنی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے روک دیا اور کہا وہ استعفیٰ قبول کرنے سے قبل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، قومی اسمبلی میں اپنے قانون سازوں کی تعداد کو برقرار رکھنے کے لیے پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ کیا کیوں کہ مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے اراکین کی تعداد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close