قاضی فائز عیسیٰ نے ہزاروں مربع فٹ خاندانی اراضی قوم کے لیے وقف کر دی

اسلام آباد(پی این آئی): پاکستان کے 77 یوم آزادی پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ نے ہزاروں مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کردی۔

قاضی خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کوعطیہ کی ہے۔قاضی خاندان نے زمین حکومت کو دینے کے لیے بلوچستان حکومت کو خط لکھ دیا اور اس خط پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط ہیں۔ قاضی خاندان کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ عطیہ کی گئی اراضی زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کے ساتھ واقع ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر (ماحولیاتی سینٹر) کے طور پر استعمال کے لیے ہوگی اور قاضی خاندان کی یہ اراضی 14 اگست سے حکومت کے سپرد کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close