شریف خاندان بھی تیاری کرے، خبردار کر دیا گیا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی طرح شریف خاندان بھی تیاری کریں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنگلادیش کا واقعہ وفاقی حکومت کے لیے ایک ٹریلر ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوابی جلسہ وفاقی حکومت کے خاتمے کی نوید ہے، جلسے میں عوام نے شرکت کر کے حکومت کو آخری وارننگ دی۔انہوں نے کہا کہ صوابی سے اسلام آباد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے، جعلی حکومت سوچ لے یہ مجمع اسلام آباد کا رخ کر لے تو کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیرِ اعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close