سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسد عمر کو سینے میں درد ہونے پر اسپتال لے جایا گیا۔سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ اسد عمر کو کمرۂ عدالت میں دل میں تکلیف ہوئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی طبیعت اب خطرے سے باہر ہے، بغیر ناشتے بلڈ پریشر کی دوا لینے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اسد عمر کو دوا دی گئی ہے اب حالت بہتر ہے۔واضح رہے کہ 9 جون کو بھی اسد عمر کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
کراچی میں طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا تھا، انہیں کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں