مونس الٰہی نے پاکستان واپس آنے کیلئے کیا یقین دہانی مانگ لی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے ہمیں کہا تھاآپ لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ چلے جائیں، اب پتا نہیں کہ یہ مشورہ مروانے کیلئے دیا تھا یا فائدے کیلئے دیا؟ اگر مقتدرہ سے کمٹمنٹ ملے کہ غائب نہیں کریں گے، توکل واپس آجاؤں گا، پرویزالٰہی ڈیل کرکے باہر نہیں آئے۔

 

 

انہوں نے بیرون ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتدرہ کی طرف سے ابھی جواب بالکل ناں میں نہیں آیا، عمران خان کی بات ٹھیک ہے کہ بات انہی سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے ، ن لیگ حکومت میں ہے ان سے کیا بات ہوگی، جو 15 سے 20 سیٹیں جیتے ہیں، ان سے کیا بات کریں گے؟ عمران خان نے آفر کی ہے، وہ سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کو بھی تیار ہیں لیکن پہلے ہماری سیٹیں واپس کرو پھر بات بھی کرلیں گے۔حالات اس طرح کے ہوچکے ہیں کہ عمران خان سے بات کئے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، عوام نے انتخابی نشان ڈھونڈ ڈھونڈ کر پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو ووٹ دیا، عوام میں غصہ تو ہے کہ ووٹ کو دیا نکلا بنگلادیش میں بھی غصہ ہی تھا، 9مئی کو جو کچھ ہوا وہ غلط تھا۔

 

 

حالات ایسے بن چکے کہ 100فیصد بات عمران خان یا مقتدرہ دونوں کی نہ مانی چاہیئے۔ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے لوگوں کی موجودگی کی تردید نہیں کررہا، لیکن انتظامیہ اور پولیس جنہوں نے روکنا تھا وہ لوگ کہاں تھے؟ تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہیئے ، ہم اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہیں، اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہ ہم ہیں اور نہ ہی عمران خان ہیں، اگر سب جماعتیں مل بیٹھیں تو سوشل میڈیا سے متعلق بات چیت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بات درست ہے کہ ہماری سیٹیں واپس کریں، قیدیوں کو رہا کریں پھر مسلم لیگ ن سے بات ہوسکتی ہے، جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست بھی بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل میں کچھ لودو کی بات ہوتی ہے، لیکن چودھری پرویزالٰہی نے پی ٹی آئی بھی نہیں چھوڑی اور عمران خان کا ساتھ بھی نہیں چھوڑا، ہمیں ریلیف عدالت سے ملا کوئی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔

 

 

جنرل باجوہ نے ہمیں کہا آپ لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ چلے جائیں، یہ نہیں پتا کہ مشورہ مروانے کیلئے دیا تھا یا فائدے کیلئے دیا؟ انہوں نے کہا کہ میں کل ملک میں واپس آجاتا ہوں اگر مجھے غائب نہیں کریں گے، مجھے وہ کمٹمنٹ دے دیں جن کے پلے کچھ ہے، کل واپس آجاؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں