بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ذرائع اینٹی کرپشن اینٹی کرپشن نے فرح گوگی اورانکے شوہر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔اینٹی کرپشن نےمالیاتی اداروں سے فرح گوگی اورانکے شوہر احسن جمیل کے نام اثاثوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے اینٹی کرپشن نے تمام اضلاع کے ڈی سی سے فرح گوگی اور انکے شوہرکے نام جائیدادوں کا ریکارڈ مانگا ہے۔اینٹی کرپشن فرح گوگی اور ان کے شوہر کیخلاف مبینہ کرپشن کے مقدمات درج کر رکھے ہیں، اینٹی کرپشن نے فرح گوگی اور انکے خاندان کے نام گاڑیوں، زمینوں، پلاٹس، مکان اور دکانوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close