ماہ صفر کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

اسلام آباد ( پی این آئی) ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کے چاند کی رویت کیلئے منعقدہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا۔ماہ صفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 محرم الحرام کو چئیرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یوں ملک بھر میں یکم صفر المظفر 7 اگست بروز بدھ کو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close