وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی کوئی ڈی فیک ویڈیو نہیں بنائی گئی،
اب بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کیا تو کیا یہ میری غلطی ہے؟ کس نے انہیں عزتیں اچھالنے کا اختیار دیا ہے؟عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے گزارزش ہے کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ بند کروا دیں، سائبر کرائم ونگ ٹکے کے کام کا نہیں میں تو تنگ آ گئی ہوں، سائبر ونگ کے پاس اپنے شعبے کی کوئی مہارت ہی نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں زندگی کی آخری سانس تک اپنا کیس لڑوں گی، چیف جسٹس صاحبہ معاملے کو سمجھتی ہیں، میرے خیال میں چیف جسٹس صاحبہ معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہمیں یہ چیز روکنا ہو گی ورنہ آج میں ہوں کل کوئی اور ہو گا، میرے بیٹے کے ساتھ میری تصویر لگا کر جو کچھ کہا جا رہا ہے، اس پر کسی کو شرم آئی؟اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ ہیروئنز آتی ہیں ویڈیو کا بتاتی ہیں اور وہ وائرل ہوجاتی ہے جب سے یہ فتنہ پارٹی کا وجود سامنے آیا تب سے یہ گند سامنے آیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیک ویڈیوز کی تربیت نہ گھر کی ہے اور نہ ہی پارٹی کی ورنہ یہ سب ہمیں بھی کرنا آتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سائبر کرائم ونگ کو کچھ نہیں پتہ ان کو یہ بھی نہیں پتا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے لیکن میں ہر حد تک جاؤں گی اور انصاف کے تمام دروازے کھٹکھٹاؤں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں