کہیں حالات ایسے خراب نہ ہوجائیں کہ اس بار آپ کو جہاز پکڑنے کا موقع بھی نہ ملے، شہباز شریف کو خبردار کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ’’وزیراعظم صاحب پہلے تو آپ فرار ہوتے رہے ہیں، کہیں حالات ایسے خراب نہ ہوجائیں کہ اس بار کہیں آپ کو نہ لانچ پکڑنے کا موقع ملے نہ ایئرپورٹ جانے کا‘‘۔

کراچی میں دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ظلم کو انتہاؤں پر پہنچادیا، ملک پرغیروں کا عملاً قبضہ ہوگیا۔ ہم اس قابل بھی نہیں رہے کہ اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی افراد پاکستانی قوم کو غلام بنانا چاہتےہیں،موجودہ بجٹ میں ملازمت پیشہ لوگوں کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا گیا۔ متوسط طبقے کا ملازم ٹیکس جمع کروائے گا یا اپنا گھر چلائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر عوام خود نکل کر حکمرانوں کا گھیراؤ کرنے لگیں ان کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیں، جگہ جگہ انہیں پکڑنا شروع کردیں، حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟، اس لیے ہم کہتے ہیں کہ وزیر اعظم حالات قابو سے باہر ہونے سے پہلے عوام کے مطالبات پورے کریں اور انہیں ریلیف فراہم کریں، جعلی ٹیکسز کا دھندا اور سود کی معیشت ختم کرو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close