وزیراعظم شہباز شریف نے سابق نگران وفاقی وزیر کو اپنی کابینہ کا حصہ بنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق نگران وفاقی وزیر محمدعلی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے ، وزیراعظم شہبازشریف نے محمد علی کو

 

معاون خصوصی برائے پاور تعینات کردیا۔کابینہ ڈویژن نےنئےمعاون خصوصی کی تعیناتی کانوٹی فکیشن جاری کردیا ،نوٹی فکیشن کے مطابق معاون خصوصی محمد علی کاعہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔بطورمعاون خصوصی محمد علی کی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا،محمد علی نگران دور میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close