کراچی (پی این آئی)پاور ڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردی ہیں۔
اس حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیرِغور نہیں ہے۔محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے، اس مہم کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
پاور ڈویژن نے کہا کہ چوری روکنے کی مہم پر آنے والے اخراجات صارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں