حکومت کیلئے ایک اور پریشانی, تاجروں نے بھی احتجاج مظاہرے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)انجمن تاجران نے تاجر دوست اسکیم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ۔تاجر برداری نے مہنگی بجلی اور تاجروں پر ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اہم فیصلہ کرتے ہوئے کل احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ کل لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے باہر کیا جائے گا جس میں لاہور کی تمام مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے صدور شرکت کریں گے۔مظاہرے میں صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔اس حوالے سے انفارمیشن سیکرٹری انجمن تاجران حافظ علاؤ الدین کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور اضافی ٹیکسوں نے تاجروں کو کنگال کر دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرایوں سے زیادہ بجلی کے بل آرہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں