اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے دوران 104افراد جاں بحق اور206زخمی ہوگئے ہیں اور مجموعی طور پر 1490گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری طوفانی بارشوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث 104افراد جاں بحق اور 216زخمی ہو ئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طوفانی بارشوں سے490گھروں کو نقصان پہنچا اور 118مویشی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون کی طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ اموات 39پنجاب میں ہوئیں، خیبر پختونخوا میں 34، سندھ میں22، بلوچستان میں5، آزاد کشمیر میں3اور گلگت بلتستان ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
بارشوں میں ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں پنجاب میں 113، خیبر پختونخوا میں 79، آزاد کشمیر میں11، بلوچستان میں9اور سندھ میں 3افراد زخمی ہوئے،ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران طوفانی بارشوں سے 126گھر منہدم اور 364کو جزوی نقصان پہنچا، خیبر پختونخوا میں382گھر، پنجاب میں 61، گلگت بلتستان میں22، سندھ میں13، آزاد کشمیر میں7اور بلوچستان میں5گھر متاثر ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں