صوابی (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صوابی میں جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب صوابی پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی قیادت کی سابق سپیکر اسد قیصر سے صوابی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں صوابی جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی،سابق سپیکر اسد قیصر نے پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کو جلسہ کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا، پی ٹی آئی قیادت نے صوابی جلسہ کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹیوں سے بھی رابطہ کیا،اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا صوابی کا جلسہ تاریخی ہو گا، ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکن جلسہ میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں