نواز شریف کی جیت کیلئے کتنے ہزار ووٹ اضافی ڈالے گئے؟تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو دھاندلی سے ہرانے کے لئے فارم 47عجلت میں تیار کیا گیا، نواز شریف کو جتانے کے لئے حلقے کے کل ووٹوں سے زیادہ 74 ہزار ووٹ زیادہ ڈال دیا گیا، دھاندلی کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے، نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس پریس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتخابات میں دھاندلی کا انوکھا کیس ہے، دھاندلی کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے، نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد کو دھاندلی سے ہرانے کے لئے فارم 47عجلت میں تیار کیا گیا۔ احمد اویس نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی آخر کیون تحقیقات نہیں کروائی جارہی،انکو معلوم ہے کہ اگر تحقیقات کروائی تو انکو ثابت کرنا پڑے گا،اس واقعے میں تو پی ٹی آئی کے لوگ ہی موجود نہیں تھے،اس صورتحال کے دوران پولیس کہاں تک ؟صوبائی نگران حکومت اس وقت کیا کررہے تھی؟اس واقعے کو جو بھی ماسٹر مائنڈ ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔

احمد اویس نے مزید کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے، نواز شریف کو جتانے کے لئے حلقے کے کل ووٹوں سے زیادہ 74 ہزار ووٹ زیادہ ڈال دیا گیا،9 مئی کے واقعے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد پابند سلاسل ہیں،اگر وہ اس میں ملوث ہوتیں تو اب تک ٹرائیل کرکے انہیں سزا دی جاچکی ہوتی لیکن حکومت کے پاس انکے خلاف ثبوت نہیں ہے،ملک کے حالات اس وقت خراب سے خراب تر ہوتے چلے جارہے ہیں،ملک کی معیشت ڈوبتی جارہی ہے،حکومت کے اپنے اخراجات بےتحاشا ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close