کتنے فیصدپاکستانی ’وزیراعظم پاکستان ‘کے نام سے لا علم نکلے؟ حیران کن سروے رپورٹ آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے موجودہ وزیراعظم کا نام جاننے سے متعلق سروے جاری کردیا

۔ گیلپ پاکستان کا سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں پوچھا گیا کہ موجودہ وزیر اعظم کا نام کیا ہے؟ گیلپ پاکستان کے سوال پر 65 فیصد پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے نام سے آگاہ نظر آئے اور بالکل درست نام بتایا۔ 20 فیصد پاکستانیوں نے غلط جواب دیا اور غلط نام بتاتے رہے جبکہ 14 فیصد کانام سے لاعلمی کا اظہار کیا اور وزیراعظم کا نام نہ جاننے کا بتایا۔

سروے میں وزیر اعظم کا نام درست بتانے والوں میں مردوں کی اکثریت کی شرح 71 فیصد دکھائی دی جبکہ خواتین میں 61 فیصد نے درست نام لیا۔ دیہی علاقو ں کے مقابلے میں شہروں میں وزیر اعظم کے نام سے زیادہ پاکستانی آگاہ نکلے۔ دیہاتوں میں 63 فیصد اور شہروں میں 72 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام صحیح بتایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close