بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی بلوں میں ریلیف کے لئےمختلف تجاویز وزیراعظم کو پیش کر دی گئیں۔

 

تاہم وزیراعظم نے کیپیسٹی چارجز سے جان چھڑانے کے لیے تجاویز بھی طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کے بل کم کرنے کے لیے مزید متحرک ہوگئے اور 200 یونٹ تک ریلیف کے بعد بیوروکریسی سے ڈومور کا مطالبہ کردیا، بجلی بلوں میں ریلیف کے لئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے مختلف تجاویز وزیراعظم کو پیش کر دیں۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو تجویز

 

پیش کی گئی ہے کہ کیپسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کے لئے چار ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کردی جائے، اس طرح فی یونٹ پانچ روپے سے زائد کمی ہوگی۔ آئی پی پیزکو ادائیگیوں کی آئندہ تین سے پانچ برس کے لئےاکٹھی کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، اکٹھی رقم فراہم کرنے آئی پی پیز ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہو گا۔

 

 

وزارت توانائی کی جانب سے مجموعی رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی کرنے کی تجویز دی ہے تاہم وزارت خزانہ نے بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو تجاویز پر آگاہ کیا گیا لیکن حتمی فیصلہ تاحال نہ ہوسکا، امکان ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت کی جانب سے فوری موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں