بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت سے وقت مانگ لیا، کیا بات کریں گے؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی رکنیت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کےلیے بیرسٹر گوہر سے وقت مانگ لیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سے شیر افضل مروت کا رابطہ ہوا ہے، جس میں انہوں نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل نے پارٹی رکنیت کے ساتھ قومی اسمبلی کی رکنیت سے خود استعفیٰ دینے کی پیشکش کردی۔بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی رکنیت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کےلیے وقت مانگ لیا اور کہا کہ اہم فیصلوں پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری سمجھتا ہوں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اپنا اتھارٹی لیٹر بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے جب چاہیں میرا استعفیٰ قبول کرلیں۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے یہ بھی مطالبہ کیا پارٹی رہنماؤں کو میرے خلاف بیانات سے روکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close