پی ٹی ایم رہنما کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنادیاگیا

اسلام آباد (پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں (پشتون تحفظ موومنٹ)پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کے خلاف اسلام آباد کے 3 تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی، کہا علی وزیر نے پولیس اہلکار سے گن چھینی اور ایک اہلکار کی شرٹ پھاڑ دی ، علی وزیر کو نقص امن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیاعلی وزیر گاڑی میں منشیات رکھ کر جا رہا تھا ؟ جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ تھانہ کراچی کمپنی کا معاملہ ہے، میں تھانہ کوہسار کے معاملے میں ہوں۔علی وزیر نے عدالت کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے،میں نے کہا ہسپتال لے کر جاتے ہیں، لیکن مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا ،میں بھی حلف لوں گا اور ایس ایچ او بھی حلف لے۔

عدالت نے علی وزیر کو 6 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات پر سماعت کی ۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر پراسرار ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے بعد یہ گرفتاری کی گئی۔ 2 موٹر سائیکل سوار پہلے آپس میں ٹکرائے پھر ایک بائیک علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرانے والے موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم افراد اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تو علی وزیر نے اپنی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والے نوجوان کو پمز ہسپتال منتقل کیا تاہم کچھ دیر بعد اسلام آباد پولیس پمز پہنچی اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close