جماعت اسلامی کو بڑی پیشکش ہوگئی

کراچی (پی این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی والے دھرنا دینے کے بجائے گورنر ہاؤس کے اندر تشریف لائیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی والے یہاں آنا چاہتے ہیں تو انہیں ویلکم کہتے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس وقت عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا بل ہے۔ واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف دارالحکومت اسلام آباد کے بعد جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنا دے دیا۔جماعت اسلامی کے کارکنان منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے، گزشتہ روز سندھ حکومت نے ریڈ زون میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close