شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخ ہوئی کہ نہیں؟ اختلاف پیدا ہو گیا

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے متضاد بیانات سامنے آ گئے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شیر افضل مروت نوٹس پیریڈ پر تھے۔

اعلامیے کے مطابق نوٹس پیریڈ کے دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں ہے، شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں۔تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر شیر افضل مروت ایک عزت دار شخص ہیں تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں۔اب اس حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن فیک ہے، ایسا ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھا نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دیا ہے۔نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنےکا نوٹیفکیشن بالکل درست ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close