کراچی (پی این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے مختلف علاقوں کے صارفین کے لیے 4 اگست کو 12 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوئی سدرن گیس کراچی کے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے کاوش کر رہی ہے۔20 انچ قطر، 12.5 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن اتوار کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کو گیس سسٹم کے ساتھ جوڑنے کے لیے 4 اگست (اتوار) صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹوں کے لیے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔کراچی میں 12 گھنٹے کی عارضی بندش سے کورنگی سیکٹر 21، 28، 29، , G-36 B-36 اور 37-A ہاشم گوٹھ، مانسہرہ کالونی، اللّٰہ باد گوٹھ اور اطراف کے علاقوں بشمول صنعتی اور گھریلو علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں