لاہور(پی این آئی) پنجاب ایجوکیشن انشیوٹیو مینجمنٹ اتھارٹی کے ماتحت سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ،پرائمری سکولوں کو مڈل تک اپ گریڈ کیا جائے گا،پنجاب ایجوکیشن انشیوٹیو مینجمنٹ اتھارٹی نے درخواستیں مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن انشیوٹیو مینجمنٹ اتھارٹی کے ماتحت سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پیماء کے ماتحت 43 سو سکول پرائیویٹ شعبہ کے زیرانتظام چل رہے ہیں۔پیماء کی جانب سے سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئےشرائط بھی رکھ دیں گی،گزشتہ تین برسوں میں کوالٹی انشورنس 70 فیصد نتائج ہوں، طلباوطالبات کیلئے کلاس رومز مڈل کے مطابق ہونگے، سکولوں میں فرنیچر، ٹوائلٹ اور صاف پینے کے پانی کا بندوست بھی ہونا ضروری ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں