اربن فلڈنگ کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اےنے الرٹ جاری کردیا ۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح سندھ کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت مٹھی، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسی طرح پوٹھوہار ریجن، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گردونواح میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔تاہم بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، اور گردونواح میں موسلادھار بارشیں متوقع ہے جو کہ اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close