پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار 9 پی ٹی آئی ورکرز کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت منظور اور مچلکے داخل ہونے پر جیل سے رہا کیا گیا، رہا ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان میں آفاق احمد،حمید اللہ،راشد محمود، ذیشان فاروق، سید اسامہ واجد، محمد رضوان، محمد رفیق، سید حمزہ اور لیاقت علی شامل ہیں۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 22 جولائی کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close