پی ٹی آئی کے بعد ایک اور سیاسی جماعت نے بھی جلسے کی اجازت مانگ لی

راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے بعدعوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگ لی۔

شیخ رشید نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست دے دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست رات 10 بجے لال حویلی کے باہر جشن آزادی جلسے کی اجازت دی جائے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس نے شیخ رشید کی درخواست وصول کرلی ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نےوفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو جلسے کرنے کی درخواست دی ہے۔درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول، ایف نائن پارک یا جی نائن پشاور موڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر 5 تاریخ کو احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close