تنخواہ دار طبقے کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر غور شروع کردیا جس کے لیے وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو ٹاسک بھی دے دیا ہے۔

ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ حکومت نے بجٹ میں ایک لاکھ تک ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد کی تھی، ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ڈھائی فیصد انکم ٹیکس جزوی یا پورا واپس لیا جاسکتا ہے۔ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس ریلیف سے 40 ارب روپے کا فرق پڑے گا، انکم ٹیکس میں کمی یا چھوٹ سے محصوصلات میں فرق پی ایس ڈی پی کم کرکے پورا کیا جائے گا۔ تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close