چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے والاملزم گرفتار، کون نکلا؟

پاکپتن(پی این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالرحمان نے دھمکی آمیزویڈیو بیان جاری کیا تھا،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج اور جلوس نکالنے کی منصوبہ بندی کرنے پر پنجاب کے 3 شہروں سے اب تک مزید 31 افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) اور پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔خیال رہے اس سے قبل بھی پولیس نے چیف جسٹس کو دھمکی دینے والے امیرظہیرالحسن شاہ کو گرفتارکیا تھا۔ انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز کا سر لانے والے کو 1 کروڑ دینے کا اعلان کیا تھا۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ انہیں اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ چھپے ہوئے تھے۔

ظہیرالحسن شاہ کیخلاف چیف جسٹس کودھمکی دینے پرلاہور کے تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ،مذہبی منافرت ، فساد پھیلانے،عدلیہ پردباوڈالنے کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔ اس کے علاوہ مقدمے میں عدلیہ کودھمکی اور کارسرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئیں تھیں۔ایف آئی آر میںیہ بھی کہا گیا تھاکہ احتجاج کے دوران ظہیر الحسن شاہ نے عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی تھی۔ ٹی ایل پی نائب امیر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو 1 کروڑ دینے کا اعلان کیا تھا۔اب تک 1500افراد کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا جو ایس ایچ اوحمادحسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close