پی ٹی آئی کے زمہ دار عہدیدار کی رہائی کا حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی)پیکا ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور رہائی کا حکم دے دیا۔اس کیس میں وقاص جنجوعہ پر دہشتگردی کی انفارمیشن بنانے، پھیلانے اور دھماکے کا الزام ہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close