حافظ نعیم الرحمن نے پی ٹی آئی کو جھنڈی دکھا دی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ مشترکات پریکساں مؤقف بھی اختیار کریں گے اور ملاقاتیں بھی کریں گے لیکن کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الائنس میں شامل پارٹیاں بعد میں اپنی “سیٹنگ” بنالیتی ہیں۔

ایک بیان میں کہا کہ حکومت سمجھتی تھی کہ ہم ایک دو روز بیٹھ کر چلے جائیں گے، حکومت کو بتانا چاہتا ہوں مطالبات منوانے لئے یہاں آئے ہیںیاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قومی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں، اتحاد میں حکومت مخالف تمام پارٹیوں کا شامل کیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما نے جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں کی بھی حمایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں