پی ٹی آئی نے نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اگلے 15 روز میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ملاقات میں اپوزیشن الائنس کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ہم سب پارٹیز کو اکٹھا کریں گے تاکہ بھرپور تحریک چلائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر اس پارٹی کو ساتھ ملائیں گے جو اس حکومت کے خلاف ہو۔ ہم سب کے لیے آواز اٹھائیں گے اور سب کو جلسے میں دعوت دیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس موقع پر کہا کہ 5 اگست کو صوابی میں بڑا جلسہ ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close