تازہ ترین

پرویزالہیٰ کی صحت کے حوالے سے پریشان کن خبر آگئی

لاہور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناسازہوگئی، معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے مکمل طور پر آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کا لاہور کے ہسپتال میں طبی معائنہ کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تقریباً 45 منٹ تک معائنہ کیا، اس دوران چوہدری پرویز الہیٰ کے ایکو، کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کی رپورٹس دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا۔

یاد رہے کہ قید کے دوران راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو متعدد چوٹیں آئی تھیں، اس کے علاوہ چوہدری پرویزالٰہی کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں، جس کی بناء پر انہوں نے نے غیر قانونی بھرتی کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کافیصلہ کیا ،پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی عرصہ دراز حوالات میں بند رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کیلئے چلنا پھرنا دشوار ہے، پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں