اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں وزارت تعلیم نےاسلام آباد کےتعلیمی اداروں میں ہفتےکی چھٹی ختم کردی۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے متعلق وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کےتعلیمی اداروں میں ہفتےکی چھٹی ختم کردی گئی ہے، ہفتےکےروزتعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزوربچوں پرتوجہ دی جائےگی۔وزارت تعلیم کےنوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکےتعلیمی اداروں کیلئےفیصلےکا اطلاق 10اگست سےہوگا۔وزارت تعلیم کے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ہفتےکےروزطلبہ کیلئےمختلف غیرنصابی سرگرمیوں کااہتمام بھی کیاجائےگا،یہ فیصلہ وفاقی سیکرٹری تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کےاحکامات پرکیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں