آپریشن عزم استحکام کرنے کا اصل مقصد کیا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

راولپنڈی(پی این آئی) بالخصوص خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کئی فوجی آپریشنز ہو چکے ہیں اور اب ایک بار پھر ’عزم استحکام‘ کے نام سے ایک نیا آپریشن شروع کیا گیا ہے، جس کے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ماضی کے آپریشنز سے مختلف ہے۔ تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشنز ماضی میں بھی انہیں بے گھر کرتے آئے ہیں اور یہ آپریشن بھی ان کے لیے خوف کا سبب بن رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام صرف فوجی آپریشن نہیں ہے بلکہ یہ ایک جامع انسداد دہشت گردی مہم ہے، جو ملک میں استحکام کی بحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس آپریشن کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ اس سے آپریشن ضرب عضب کی طرح لوگ بے گھر ہوں گے، حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہو گا۔ اس آپریشن کا مقصد پہلے سے موجود نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close