ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن, پی ٹی اے کا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ بتادی۔

اپنے اعلامیہ میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔اتھارٹی کے مطابق انٹرنیٹ/براڈ بینڈ صارفین کو مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ ڈی گریڈیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کر رہی ہیں، پی ٹی اے اس کی نگرانی کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close