اسلام آباد(پی این آئی)پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے درکار سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے کی خبروں پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وضاحت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے درکار سیاہی کا ذخیرہ ختم ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پاسپورٹ پرنٹنگ کے لئے درکار سیاہی وافر مقدار میں موجود ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے تمام پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ نارمل پاسپورٹ کا بیک لاک صرف ایک لاکھ 65 ہزار باقی ہے، چھ عدد نئے ڈیسک ٹاپ مشینیں خرید لی گئی ہیں اس کے علاوہ دو عدد ای پاسپورٹ بلک پرنٹنگ مشین بھی خرید لی ہیں۔ پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر رہا ہے، عوام بے بیناد خبروں پر کان نہ دھریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں