عمران خان سے ملاقات کی خواہش کرنیوالے برطانوی صحافی کا ویزہ منسوخ، واپس بھجو ادیا

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا۔

برطانوی صحافی چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھا کر ایئرپورٹ واپس بھیج دیا گیا۔چارلز گلاس نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھیجی گئی ای میل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی، چارلز گلاس نے وزیر داخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پاکستان آئے تھے، چارلز گلاس امریکی نژاد برطانوی صحافی ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close