وفاقی وزیر احسن اقبال اہم عہدے سے محروم ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے بعد اہم کمیٹی کی سربراہی سے بھی محروم ہو گئے۔

وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹیرینزکی سکیموں کے لئے27 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سٹیئرنگ کمیٹی برائے ایس ڈی جیز کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔اتحادی حکومت میں بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے، موجودہ حکومت میں وفاقی وزیر احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے سے بھی محروم ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال اتحادی حکومت میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن بھی تھے، نئی تشکیل کردہ سٹیئرنگ کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال ارکان میں شامل ہیں۔کمیٹی میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ، وزیر تجارت جام کمال شامل ہیں، وفاقی وزیر پاور اویس لغاری، وزیر نجکاری عبد العلیم خان بطور رکن کمیٹی کا حصہ ہیں، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز سالک حسین بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔کمیٹی میں 9 ارکان قومی اسمبلی اور متعلقہ وفاقی سیکرٹریز حصہ ہوں گے، کمیٹی میں چاروں صوبوں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close