خدیجہ شاہ کا امریکی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ ، پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد ( پی این آئی) ملک کی معروف فیشن ڈیزائنر اور سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے آزادی، حفاظت اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقعوں کی ضمانت دینے والی امریکی شہریت ترک کرنے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا، مگر پاکستان میرا وطن ہے، پاکستان وہ جگہ ہے جسے میں اپنا گھر کہتی ہوں، میں نے یہاں اپنی زندگی بنائی ہے، میں اپنے ملک پاکستان اور اپنے لوگوں سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔

خدیجہ شاہ نے لکھا کہ میں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ذاتی طور پر ناقابل تصور نا انصافیوں کا سامنا اور تجربہ کیا ہے لیکن اس مصیبت نے میرے اندر مقصد کو جاننے کا احساس پیدا کیا، میں پاکستان میں تبدیلی لانے کی خواہش کے ساتھ آگے بڑھی ہوں، مجھے فخر ہے چیئرمین پی ٹی آئی اور میرے ہیرو عمران خان نے مجھے اپنی پارٹی کی نمائندگی کرنے اور پاکستان کے لیے اِن کے وژن کا حصہ بننے کے قابل سمجھا ہے، میں نے اِن کی مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر لی ہے، میں امید کرتی ہوں کہ میں اپنے لیڈر کی اور اپنے ہم وطنوں کی توقعات پر پورا اتروں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close