ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ڈائون ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی جزوی طور پرمعطل ہے۔

پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث متاثر ہورہی ہے، اس حوالے سے ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کوشش ہے کہ جلد از جلد انٹرنیٹ سروسز بحال کردی جائیں۔خیال رہے کہ انٹرنیٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث تمام سوشل میڈیا سائٹس بھی متاثرہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ کا ملک بھر میں انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہو چکا ہے، انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں بھی کام متاثر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ بھی بیٹھ گئی جب کہ دیگر سینکڑوں ویب سائٹس کی طرف سے بھی کام نہ کرنے کی شکایت سامنے آئی‘، اسی معاملے پر پی ٹی سی ایل حکام نے کہا ہے کہ پورے ملک میں انٹرنیٹ کا لنک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے باعث سروسز متاثر ہوئی ہیں، انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لئے کام جاری ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر فائروال کی تنصیب کا ٹرائل بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پرلگا کرچیک کی گئی، ٹرائل کے دوران فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا پر تصاویر، وائس ریکارڈنگ اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈنگ بند کی گئی، اس کے ساتھ ہی موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کی رفتار کو بھی کم کیا گیا، کامیابی سے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اب اگلے مرحلے میں حکومت فائروال خریدے گی، حکومت کی جانب سے فائروال کی خریداری کے حوالے سے اشتہار پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے، جس میں نیکسٹ جنریشن فائر وال کی تنصیب کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close