رئوف حسن کے جسمانی ریمانڈپر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں رؤف حسن کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔ رؤف حسن کے وکیل نے دوران سماعت کہا کہ رؤف حسن کو گزشتہ روز ایف آئی اے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا ، ہمیں یہ کلیئرنس نہیں ہورہی کہ سی ٹی ڈی نے گرفتار کب کیا ؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ رؤف حسن کو شامل تفتیش کل کرلیا گیا تھا ، گرفتاری آج کی گئی ۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ 30 جولائی کی ضمنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ رؤف حسن کو کچہری کے احاطہ سے ہی شامل تفتیش کرلیا گیا تھا۔عدالت نے رؤف حسن کے وکیل اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔عدالت نے رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت بھی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں