سینئر پی ٹی آئی لیڈر نے امریکی شہریت چھوڑ دی

9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل کاٹنے والی پی ٹی آئی کارکن اور امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اپنی

امریکی شہریت ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ خدیجہ شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا ہے۔۔۔فیشن ڈیزائنر کا معروف نام خدیجہ شاہ نے کہا ہے کہ ’میرے لیے امریکی شہریت، جو آزادی، حفاظت اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقعوں کی ضمانت دیتی ہے، ترک کرنے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔۔۔۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’مگر پاکستان میرا وطن ہے، پاکستان وہ جگہ ہے جسے میں اپنا گھر کہتی ہوں، میں نے یہاں اپنی زندگی بنائی ہے، میں اپنے ملک پاکستان اور اپنے لوگوں سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close