پی ٹی آئی کی ایک اور خاتون رہنما کی رہائی کا حکم آگیا

گوجرانوالہ ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی، عالیہ حمزہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پی ٹی آئی رہنماء کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک پرویز اور ایڈووکیٹ ماریہ خان گوجرانولہ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال کی عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی گئی، وکیل ملک پرویز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور ہو گئی ہے اب ہم مچلکے جمع کروا کر عالیہ حمزہ کو باحفاظت گھر پہنچائیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد سابقہ رکن قومی اسمبلی کی آج ہی رہائی کا امکان ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے سینڑل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے سیالکوٹ روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عالیہ حمزہ کو دوبارہ کسی مقدمے میں گرفتار کرلیا جائے گا، اسی خدشے کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے بھی کیا گیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کی ضمانت ہو گئی ہے لیکن ہمیں شک ہے کہ یہ لوگ ان کو پھر کسی اور کیس میں گرفتار کریں گے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ جو اپنے آپ کو خواتین کی وزیراعلیٰ کہتی ہیں اگر وہ خواتین کے ساتھ یہ سلوک کریں گی تو اس کی ذمہ دار مریم نواز ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close